
انقرہ : ترکیہ کو چونتیس ہزار فلسطینیوں کی شہادت کے بعد ان کا خیال آگیا اور اس نے غزہ میں جنگ بندی تک اسرائیل کو برآمدات پر پابندی لگادی ہے۔ ترک وزارت تجارت نے کہا ہے کہ اسرائیل کو آئرن اور اسٹیل کی مصنوعات، جیٹ فیول، تعمیراتی سازوسامان سمیت 54 اشیاء نہیں بھیجی جائیں گی۔ بیان میں کہاگیاہے کہ اسرائیل بین الاقوامی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی کررہا ہےاور بین الاقوامی برادری کو نظر انداز کر رہا ہے ۔اسرائیل نے ترکیہ کے اقدام پر اس کی درآمدات پر پابندی لگانے کا اعلان کیا ہے۔ اسرائیلی وزیر خارجہ اسرائیل کاٹز نے کہا ہے کہ ترک صدر رجب طیب اردوان غزہ میں حماس کے قاتلوں کی حمایت کے لیے ایک بار پھر اپنے عوام کے معاشی مفادات کو قربان کر رہے ہیں۔ اسرائیل ایسے اقدامات کرے گا جس سے ترکیہ کی معیشت کو نقصان پہنچے گا۔


































