
انقرہ: غزہ پر وحشیانہ بمباری کے باعث ترکیہ نے بھی اسرائیل سے اپنا سفیر واپس بلا لیا۔ ترک وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ترک سفیر کو غزہ میں اسرائیلی حملوں اور انسانی صورتحال پر مشاورت کے لیے واپس بلایا گیا ہے۔ انقرہ میں اسرائیلی سفیر بھی سیکیورٹی وجوہات کے باعث پچھلے ماہ واپس جا چکے ہے۔
ادھر ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ترکیہ نے غزہ پر قابض صیہونی حکومت کے جرائم کی وجہ سے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو سے رابطہ منقطع کردیا ہے۔ انہوں نے اسرائیلی جارحیت کا شکار فلسطینی عوام کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ غزہ میں اسرائیلی جنگی جرائم کو بین الاقوامی فوجداری عدالت تک پہنچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔


































