ہزاروں افراد پارلیمنٹ کے سامنے جمع ہوگئے،اسپیکر کیخلاف نعرے بازی
تیونس (نیوزڈیسک) تیونس میں النہضہ کے سربراہ راشد الغنوشی کو پارلیمنٹ کے اسپیکر کے عہدے سے ہٹانے کیلئے پارلیمنٹ کے باہر ہزاروں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرے کا اہتمام ملک کی فری دستور پارٹی نے کیا تھا۔ مظاہرین نے تحریک النہضہ اور الکرامہ اتحاد کی جانب سے دیگرا رکان پارلیمان کے خلاف اشتعال انگیز رویہ اختیار کرنے کی شدید مذمت کی مظاہرین نے کہا کہ منتخب وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کرکے النہضہ اور اس کے سربراہ راشد الغنوشی نے غیر جمہوری طرز عمل اپنایا ہے، انہوں نے وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ نہ دے کر ملک میں سیاسی عدم استحکام کو آگے بڑھانے میں مدد کی ہے۔ مظاہرین کی قیادت نے پارلیمنٹ کے اسپیکر اور تحریک النہضہ کے سربراہ راشد الغنوشی کو ان کے عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کیا
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- تیونس: النہضہ سربراہ کواسپیکرشپ سے ہٹانے کیلئے مظاہرہ
تیونس: النہضہ سربراہ کواسپیکرشپ سے ہٹانے کیلئے مظاہرہ
-
Ilyas - جولائی 23, 2020
- بین الاقوامی خبریں
- 10
- 0 minute read


































