
Hamam Al-Farani sits next to his sister, in white, along with other family members as the body of their father Alaa, killed in an Israeli army strike that also injured the boy, is prepared for burial at Shifa hospital in Gaza City, on Tuesday, June 24, 2025. (AP Photo/Jehad Alshrafi)
جنیوا: اقوام متحدہ کی ایجنسی اوچا کے سربراہ جوناتھن وائٹل نے کہاہے کہ غزہ میں زندہ رہنے کی کوشش پر سزائے موت دی جا رہی ہے۔ جوناتھن وائٹل نے خبردار کیا کہ جیسے جیسے عالمی توجہ کسی اور طرف منتقل ہو رہی ہے۔ غزہ میں لوگوں کو خوراک تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کے دوران مارا جا رہا ہے۔ انہوں نے بریفنگ میں کہا کہ غزہ میں ہم جو کچھ دیکھ رہے ہیں وہ قتل و غارت ہے۔ بھوک کو ہتھیار بنالیا گیا ہے۔ نقل مکانی پر مجبور کیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ ان لوگوں کے لیے موت کی سزا ہے جو صرف زندہ رہنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ معلوم ہوتا ہے غزہ سے فلسطینیوں کی زندگی کا خاتمہ کیا جارہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضرورت ہے کہ جرائم کا احتساب کیا جائے اور ریاستیں اسرائیل پر ٹھوس سیاسی اور معاشی دباؤ ڈالیں۔


































