
واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سو ممالک سے درآمد ہونے والی اشیا پر کم از کم دس فیصد سے انچاس فیصد تک ٹیرف کے نفاذ کا اعلان کردیا۔ امریکی صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس میں نئے ٹیکس کے نفاذ کا اعلان کیا اور اسے یوم آزادی قرار دیا اور کہا کہ حاصل شدہ محصولات کو امریکا میں ٹیکس کی شرح کو کم کرنے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ امریکی صدر نے کہا کہ امریکا تمام درآمدات پر 10 فیصد ٹیکس عائد کرے گا۔امریکا غیرملکی ساختہ گاڑیوں پر 25 فیصد اضافی ٹیکس عائد کرے گا۔ ٹرمپ نے ہندوستان پر چھبیس۔پاکستان پر 29 اور برطانیہ پر دس فیصد ٹیکس عائد کیا ہے۔ سب سے زیادہ انچاس فیصد ٹیکس کمبوڈیا پر عائد کیا گیا ہے۔ٹرمپ نے کہا کہ اگر کوئی ملک شکایت کرے یا چاہے کہ ٹیرف صفر کردیا جائے تو پھر اسے اپنی مصنوعات امریکا میں تیار کرنا ہوں گی۔ کیونکہ یہاں کوئی ٹیرف نہیں ہے۔ نئے ٹیکس کا نفاذ کل اور کئی ممالک پر نو اپریل سے ہوگا۔


































