
نجف : نجف اشرف کے مرجع تقلید اور بزرگ عالم دین حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی اکبر حسینی حائری نے امریکی صدر اور صیہونی حکومت کے سربراہوں کی رہبرِ معظم انقلاب آیت اللہ خامنہ ای اور شیعہ مرجعیت کے خلاف خطرناک دھمکیوں کی مذمت کی ہے۔
انہوں نے ایک پیغام میں کہا کہ یہ جارحیت، جو بین الاقوامی اور الہی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے، نہ صرف مسلم اقوام کی عزت کی توہین ہے بلکہ اسلامی اور انسانی اقدار کے خلاف اعلان جنگ ہے۔ رہبر معظم انقلاب کے خلاف کھلے دھمکیوں کے سلسلے میں ہم صاف طور پر اعلان کرتے ہیں کہ ان پر کسی بھی قسم کا حملہ، پوری امت اسلام پر حملہ ہے۔ کیونکہ وہ نہ صرف ایک حکومت کی سیاسی قیادت کر رہے ہیں، بلکہ دینی اعتبار سے امت اسلامی کی مرجعیت کے عہدے پر فائز ہیں اور استکباری طاقتوں کے مقابلے میں اسلامی مقاومت اور وحدت کی علامت، نیز جہادی راستے کے رہنما ہیں۔ ہم امریکہ اور صیہونی حکومت کو خبردار کرتے ہیں کہ اس جارحانہ اور نادانانہ راستے پر چلنے کے نتائج انتہائی سنگین ہوں گے۔ کیونکہ امت اسلامی کبھی بھی یہ برداشت نہیں کرے گی کہ اس کی دینی اور سیاسی مرجعیت کی حرمت پر کوئی حملہ کرے۔ اور جو کوئی بھی کسی بھی منصب اور مقام پر ہو، اگر ولی فقیہ کی حیثیت کو مجروح کرنے کی کوشش کرے گا، تو امت اسلامی کا جواب اس پر کاری اور پچھتانے والا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ہم اپنی ذمہ داری کے تحت امت اسلامی کے تمام فرزندوں اور دنیا کے تمام آزاد لوگوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنا موقف واضح اور صاف انداز میں بیان کریں اور جمہوری اسلامی ایران کے عظیم مقاصد کے حصول کے لیے اپنی تمام تر کوششیں صرف کریں، جو امام خامنہ ای (مدظلہ العالی) کی قیادت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔


































