
دوحہ: حماس نے امریکی صدر کی دھمکیوں کو اسرائیلی کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی ترغیب قرار دیا ہے۔ حماس کے ترجمان حازم قاسم نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکیاں غزہ میں جنگ بندی معاہدے کو پیچیدہ بناتی ہیں اور اسرائیلی قبضے کو خلاف ورزی جاری رکھنے کی ترغیب دیتی ہیں۔ حازم قاسم نے امریکی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل پر جنگ بندی کے دوسرے مرحلے پر عمل درآمد کے لیے دباؤ ڈالے۔ انہوں نے کہا کہ ایک معاہدہ موجود ہے جس پر دستخط کیے گئے۔ امریکہ ایک شریک ثالث تھا اور اس میں تین الگ الگ مراحل میں تمام اسیروں کی رہائی شامل ہے۔
واضح رہے کہ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک طویل پوسٹ میں لکھا تھا کہ اگر قیدیوں کو رہا نہ کیا گیا تو حماس کیلئے جہنم کا دروازہ کھل جائے گا.


































