
کراچی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے احمقانہ ٹیرف منصوبے نے عالمی اقتصادی منڈیوں کو ہلاکر رکھ دیا۔ کاروباری ہفتے کے آغاز پر شدید مندی کے سبب ایشائی اور یورپی اسٹاک مارکیٹیں کریش کرگئیں۔ کھربوں ڈالر ڈوب گئے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹیرف کے اعلان سے عالمی اقتصادی منڈیوں میں ہلچل مچی ہوئی ہے۔ پیر کو حصص بازار کھلتے ہی جاپان کا نکئی انڈیکس نو فیصد۔ ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ تیرا فیصد اور شنگھائی کمپوزٹ آٹھ فیصد سے زائد نیچے آگیا۔ ممبئی اسٹاک پانچ فیصد اور پاکستان اسٹاک میں سات فیصد تک گراوٹ آئی۔
یورپی اسٹاک مارکیٹ کھلی تو مندی کی لہر نے اسے بھی لپیٹ میں لےلیا۔ برطانوی اسٹاک چھ فیصد گرگئی۔ فرانس اور جرمنی میں بھی حصص بازار شدید گراوٹ کا شکار رہے۔


































