
Demonstrators attend a protest against U.S. President Donald Trump’s plan to resettle Palestinians from Gaza, in front of the U.S. consulate in Istanbul, Turkey, February 6, 2025. REUTERS/Umit Bektas TPX IMAGES OF THE DAY
واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دنیا بھر کی مخالفت کے باوجود غزہ پر قبضے کا اعادہ کیا ہے۔ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر پوسٹ میں لکھا کہ جنگ کے خاتمے کے بعد غزہ کی پٹی امریکا کے حوالے کر دی جائے گی۔ امریکا آہستگی اور احتیاط سے غزہ کی تعمیر شروع کرے گا۔ فلسطینیوں کو خطے میں نئے اور جدید گھروں کے ساتھ کہیں زیادہ محفوظ اور زیادہ خوبصورت کمیونٹیز میں بسایا جائے گا۔ غزہ کی تعمیر کیلئے کسی امریکی فوجی کی ضرورت نہیں ہوگی۔
ٹرمپ کے اعلان کے بعد اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے اپنی فوج کو غزہ سے رضاکارانہ انخلا کا منصوبہ بنانے کا حکم دے دیا۔ وزیر دفاع نے حکم دیا کہ اسرائیلی فوج انخلا کی منصوبہ بندی کے لیے تیار رہے۔ انہوں نےکہا کہ غزہ میں اسرائیلی آپریشن کی مخالفت کرنے والے اسپین، آئرلینڈ، ناروے اور دیگر ممالک کو اہلیان غزہ کو اپنے ملک میں داخلے کی اجازت دینی چاہیے۔


































