
واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دنیا کو ایران سے تیل کی خریداری کرنے سے روکنے کا اعلان کردیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ پر جاری بیان میں کہا کہ جو ملک یا فرد بھی تیل یا پیٹرو کیمیکل ایران سے خریدے گا اس پر پابندیاں لگائیں گے۔ ٹرمپ نے کہا کہ ایران سے تیل کی خریداری کرنیوالے ممالک امریکا سے کسی قسم کا کاروبار نہیں کر سکیں گے۔ انہوں نے نے مزید کہا کہ ایرانی تیل اور پیٹرو کیمیکل کی تمام خریداری بند ہونی چاہیے۔
اس سے پہلے ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے بعض شخصیات اور اداروں کے خلاف نئی امریکی پابندیوں کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے امریکا کی ظالمانہ پابندیوں کو انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی قرار دیا۔


































