
بیروت : فلسطینی تنظیم اسلامی جہاد نے ٹرمپ کے بیان کو جنگی جرائم کی حوصلہ افزائی قرار دیاہے۔ ایک بیان میں اسلامی جہاد نے کہا کہ ٹرمپ کا بیان انتہائی دائیں بازو کے بدترین صیہونی ایجنڈے اور فلسطینی عوام کے وجود اور حقوق سے انکار کی پالیسی کے تسلسل کے مطابق ہے۔ مصر اور اردن اس منصوبے کو مسترد کریں۔


































