جدہ : عرب لیگ نے غزہ کی پٹی سے فلسطینیوں کی بے دخلی کے کسی بھی منصوبے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کی آبادکاری ناقابل قبول ہو گی۔ عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل احمد ابوالغیط نے خبردارکیا ہےکہ اگر امریکی صدر ٹرمپ نے غزہ کے شہریوں اور علاقے کی مؤثر قوتوں پر دباؤ جاری رکھا تو یہ خطے کو سنگین تنازعات کے نئے سلسلے کا شکار کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جنگ سے تباہ حال غزہ میں سے تقریباً 20 لاکھ فلسطینیوں کو نکالنے کی تجویز خطے کو بحرانوں کے ایک دائرے میں دھکیل دے گی جس سے امن و استحکام کو نقصان پہنچے گا۔
متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ بن زاید آل نہیان سے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔ امارتی صدر نے رابطے کے دوران کہا کہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان تنازع کا دو ریاستی حل مشرق وسطی میں امن کی کنجی ہے۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- ٹرمپ کا دباؤ سنگین تنازعات کا باعث بن سکتا ہے،…
ٹرمپ کا دباؤ سنگین تنازعات کا باعث بن سکتا ہے، سربراہ عرب لیگ
-
Raza Musani - فروری 13, 2025
- بین الاقوامی خبریں
- 1
- 0 minute read


































