
تہران : ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی صدر کا واضح اور فوری فوجی فتح کے لیے بنایا گیا پلان اے ناکام ہو چکا ہے۔ پلان بی اس سے بھی بڑی ناکامی ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ ایک منفرد معاہدے کا موقع اس وقت ضائع ہو گیا جب سب سے پہلے امریکا کے حامی گروہ نے مذاکرات میں ہونے والی اہم پیش رفت کو سبوتاژ کردیا۔ سب سے پہلے اسرائیل کا مطلب ہمیشہ سب سے آخری امریکا ہوتا ہے۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں امریکی کے زمینی آپریشن سے متعلق سوال پر کہا کہ امریکی فوج کی آمد سے خوفزدہ نہیں بلکہ ان کا انتظار کررہے ہیں۔ وہ آئیں تو سہی۔


































