Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

ٹرمپ کی ہرزہ سرائی، غزہ پر قبضے اور فلسطینیوں کو بیرون ملک بسانے کا اعلان

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ پر قبضے اور فلسطینیوں کو کسی اور مقام پر بسانے کا اعلان کردیا۔ وائٹ ہاؤس میں اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو سے ملاقات کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم غزہ کی ملکیت حاصل کریں گے اور فلسطینیوں کے کسی اور مقام پر آباد ہونے کے بعد غزہ کو دوبارہ تعمیر کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کو مشرق وسطیٰ کے رویرا میں تبدیل کر دیں گے جہاں فلسطینیوں سمیت دنیا بھر کے لوگ رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا غزہ کو ترقی دے گا۔ ہزاروں ملازمتیں پیدا کرے گا اور اسے ایک ایسی جگہ میں بدل دے گا جس پر پورا مشرق وسطیٰ بہت فخر کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کے پاس ملبے کے ڈھیر غزہ کو چھوڑنے کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں ہے۔ صدر ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ غزہ کی تعمیر نو کے دوران امریکی فوج کو تعینات کرنے کے امکان کو رد نہیں کر سکتے۔

مزید پڑھیے

Most Popular