Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

غزہ کو خرید نہیں رہے، امریکی انتظامیہ کے ماتحت لیں گے، ٹرمپ کی ہٹ دھرمی

واشنگٹن : امریکی صدر ٹرمپ نے اردن کے بادشاہ شاہ عبد اللہ دوم سے ملاقات میں کہا کہ ہم غزہ کو خریدنے نہیں جا رہے۔ غزہ کو امریکی انتظامیہ کے ماتحت لیں گے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک با پھر کہاکہ وہ غزہ کی پٹی کا کنٹرول سنبھالنے، علاقے کے مکینوں کو منتقل کرنے اور جنگ زدہ علاقے کو نئی شکل دینے کے اپنے منصوبے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اسے لینے جا رہے ہیں، ہم اسے اپنے پاس رکھیں گے۔ ہم اس کی قدر کریں گے۔ ہم اسے بالآخر ایک ایسی جگہ بنانے جا رہے ہیں جو مشرق وسطیٰ میں لوگوں کے لیے بہت زیادہ ملازمتیں پیدا کرے گا۔ ٹرمپ نے غزہ کی پٹی کے بارے میں کہاکہ ان کا منصوبہ خطے میں امن لائے گا۔
اردن کے شاہ عبد اللہ نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات میں غزہ سے فلسطینیوں کی نقل مکانی مسترد کرنے کا اعادہ کیا اور دو ریاستی حل کی بنیاد پر زور دیا۔

مزید پڑھیے

Most Popular