
نیویارک: اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتیرس نے ٹرمپ کے غزہ منصوبے کو نسل کشی کے مترادف قرار دے دیا۔ انتونیو گوتریس نے کہا ہےکہ ٹرمپ کا غزہ کی آبادی کو منتقل کرنے اور فلسطینی علاقے کو ترقی دینے کا منصوبہ نسل کشی کے مترادف ہوگا۔ ٹرمپ کے منصوبے سے فلسطینی ریاست کا قیام ہمیشہ کے لیے ناممکن ہونے کا خطرہ ہے۔
امریکی کانگریس کی واحد فلسطینی نژاد رکن راشدہ طلیب نے ٹرمپ پر کھلے عام نسلی تطہیر کا مطالبہ کرنے کا الزام لگایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر نسل کشی کے ایک مجرم کے بغل میں بیٹھ کر کھلے عام نسل کشی کا مطالبہ کر رہا ہے۔ راشدہ طلیب نے کہا کہ ٹرمپ کام کرنے والے امریکیوں کو وفاقی فنڈز سے باہر کررہے ہیں جبکہ اسرائیلی حکومت کو فنڈز جاری ہیں۔


































