
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عربوں اور فلسطینیوں کی مخالفت کے باوجود غزہ سے فلسطینیوں کو بیدخل کرنے کی سازش کا اعادہ کیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے گذشتہ روز مصری صدر عبد الفتاح السیسیسی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور ان پر غزہ سے فلسطینیوں کی منتقلی اور مصر میں بسانے کیلئے دباؤ ڈالا۔ امریکی صدر نے اپنے ہم منصب سے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ فلسطینی ایک ایسے علاقے میں رہیں جہاں وہ بنا کسی گڑبڑ اور انقلاب کے زندگی گزار سکیں۔ جب آپ غزہ کی پٹی کی طرف دیکھتے ہیں تو یہ کئی برس سے جہنم بنی ہوئی ہے۔
اس سے پہلے مصر نے ٹرمپ کی تجویز کو مسترد کردیا تھا۔ مصری وزیر خارجہ بدر عبد العاطی نے جبری ہجرت کی کوششوں پر اپنے ملک کی تشویش کا اظہار کیا جن کا مقصد ہمسایہ ممالک میں عوام کو نشانہ بنانا ہے۔ انہوں نےکہا کہ مصر نے پہلے ہی 90 لاکھ سے زیادہ مہاجرین اور پناہ گزینوں کا بوجھ اٹھا رکھا ہے۔


































