Thu Oct 15, 2026

ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ

روزانہ کی خبریں

ٹرمپ کی نیویارک کے ممکنہ مسلم میئر ممدانی کو فنڈز روکنے کی دھمکی

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر نیویارک سٹی کے میئر کے لیے ڈیموکریٹک امیدوار زہران مامدانی نے ’درست اقدامات‘ نہ کیے تو وہ شہر کی وفاقی فنڈنگ روک سکتے ہیں۔ ترک نشریاتی ادارے کے مطابق ٹرمپ نے یہ دھمکی ایک انٹرویو کے دوران دی، اس میں انہوں نے ممدانی کو نشانہ بنایا، جو میئر کے لیے ڈیموکریٹک نامزدگی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
ٹرمپ نے کہا کہ اگر وہ منتخب ہو جاتے ہیں، تو میں صدر ہوں، اور انہیں درست اقدام کرنا ہوگا، ورنہ انہیں ایک پائی بھی نہیں ملے گی، انہیں صحیح کام کرنا ہوگا۔
انہوں نے اس دھمکی کو کسی بھی مستقبل کے نیویارک کے میئر تک وسعت دیتے ہوئے کہا کہ جو بھی نیویارک کا میئر ہوگا، اسے ٹھیک سے پیش آنا ہوگا، ورنہ وفاقی حکومت ان کے ساتھ مالی طور پر بہت سختی سے نمٹے گی۔
ٹرمپ اس سے قبل بھی مختلف ریاستوں اور یونیورسٹیوں کو دھمکی دے چکے ہیں کہ اگر وہ ان کی پالیسیوں پر عمل نہ کریں تو ان کی وفاقی فنڈنگ بند کر دی جائے گی۔
انہوں نے ممدانی کو کمیونسٹ قرار دیا اور ان کی ممکنہ جیت پر حیرت کا اظہار کیا کہ وہ ایک کمیونسٹ ہے، میرے خیال میں یہ نیویارک کے لیے بہت نقصان دہ ہے، یہ حیران کن ہے، میں پہلے کہا کرتا تھا کہ ہمارے ملک میں کبھی کوئی سوشلسٹ نہیں ہوگا، نہیں، بلکہ اب ہمارے پاس ایک کمیونسٹ ہوگا۔
زہران ممدانی نے پرائمری انتخاب میں سابق نیویارک گورنر اینڈریو کومو کو شکست دی اور وہ نیویارک سٹی کے پہلے مسلمان میئر بننے کی پوزیشن میں آ گئے ہیں۔
ڈیموکریٹک امیدوار زہران ممدانی فلسطین کے کھلے عام حامی اور اسرائیل کے ناقد رہے ہیں، انہوں نے اسٹوڈنٹس فار جسٹس ان فلسطین کے بوڈوئن کالج چیپٹر کی بنیاد رکھی تھی اور 2023 میں انہوں نے وائٹ ہاؤس کے باہر جنگ بندی کے مطالبے پر ایک بھوک ہڑتال میں بھی شرکت کی تھی۔

مزید پڑھیے

Most Popular