Mon Oct 19, 2026

کینیڈا کے فوجی اڈے پر تباہ کن آتشزدگی، ہلاکتوں اور زخمیوں کی تصدیق؛ تحقیقات جاری فرانس میں مہنگائی کے خلاف ملک گیر پُرتشدد احتجاج، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں، سینکڑوں گرفتاریاں یمنی فوج نے سعودی اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرایا، 2 ارکان ہلاک فلسطینیوں کے قتل عام پر خاموش، مصری صدر یمن میں کارروائی کیلئے تیار خطے میں امن کے لیے تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ضروری ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ امریکی بحریہ کا پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف کارروائی کا دعویٰ بے بنیاد ہے، وزارت اطلاعات پاکستان نے گبد ریمدان بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں معطل کردیں ایران کا انصار اللہ اور سعودی عرب میں ثالثی کی پیشکش کا اعادہ بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین اسرائیل مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کا جبری قیام روکے، چینی وزیرخارجہ امریکا کو ایران کے خلاف کیے گئے مظالم پر سزا ملنی چاہیے، قالیباف یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے

روزانہ کی خبریں

ٹرمپ ٹیرف نے عالمی مارکیٹ کو پھر ہلا کر رکھ دیا، چین کا امریکا کو کرارا جواب

واشنگٹن : ٹرمپ ٹیرف نے عالمی مارکیٹ کو پھر ہلا کر رکھ دیا۔ امریکا کے ایک سو چار فیصد ٹیرف کے جواب میں چینی کے چوراسی فیصد ٹیرف نے اسٹاک مارکیٹس میں افراتفری مچادی۔ سرمایہ کاروں کے کھربوں ڈالر ڈوب گئے۔ امریکا نے چین کے چونتیس فیصد ٹیرف کے جواب میں ایک سو چار فیصد محصولات عائد کئے تو چین نے بھی ٹیکس کا حجم چوراسی فیصد کردیا۔ ترجمان چینی وزارت تجارت نے کہاکہ امریکا بلیک میلنگ اور غنڈہ گردی بند کرے۔ چین اپنے حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے آخر تک لڑے گا۔ امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ سب کچھ ٹھیک چل رہا ہے۔ امریکہ پہلے سے بڑا اور بہتر ہو جائے گا۔
ادھر یورپی یونین نے بھی امریکا پر پچیس فیصد اضافی ٹیرف کی منظور دیدی ہے۔ امریکی حصص بازار کھلتے ہی ڈھائی سو پوائنٹس سے زائد نیچے آگیا۔ یورپی اور ایشیائی مارکیٹوں میں بھی مندی کا رجحان رہا۔ عالمی منڈیوں میں تیل کے نرخ بھی چار سال کی کم ترین سطح پر آگئے۔ یورپی یونین نے بھی پچیس فیصد اضافی ٹیرف کی منظور دیدی ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular