
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عرب ممالک سے غزہ کی تعمیر نو کا منصوبہ مانگ لیا۔ وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ نے نیوز بریفنگ میں کہا کہ اردن کے شاہ عبداللہ چاہتے ہیں کہ فلسطینی اپنی جگہ پر رہیں اور ان کی موجودگی میں ہی تعمیر نو کا کام کیاجائے۔ لیکن صدر ٹرمپ چاہتے ہیں کہ فلسطینیوں کو محفوظ علاقوں میں منتقل کیا جائے۔ کیرولین لیویٹ نے کہاکہ صدر پورے دل سے مشرق وسطیٰ میں امن دیکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے خطے میں عرب شراکت داروں کو یہ کام سونپاہے کہ وہ صدر کو پیش کرنے کے لیے ایک امن منصوبہ تیار کریں۔ واضح رہے کہ مصرنے کہا تھا کہ وہ متبادل منصوبہ تیار کررہا ہے تاہم ترجمان کی بریفنگ سے لگتا ہے کہ مصر کو منصوبہ بنانے کیلئے ٹرمپ نے کہا تھا۔


































