Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

سانحہ 9 مئی، وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ جاری

راولپنڈی: عدالت نے 9 مئی کو جی ایچ کیو، آرمی میوزیم، حساس ادارے کے دفتر، میٹرو اسٹیشن حملہ سمیت جلاؤ گھیراؤ کے 12 مقدمات میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سمیت تحریک انصاف کے 29 اراکین و رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے تحریک انصاف کے جن اراکین کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں ان میں علی امین گنڈاپور کے علاوہ شبلی فراز، مراد سعید، زرتاج گل، شیریں مزاری، زلفی بخاری، شہباز گل شامل ہیں۔ انکے علاوہ مسرت جمشید چیمہ، لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ اکرم ساہی، سابق وزیر قانون بشارت راجہ کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق تھانہ آر اے بازار، ریس کورس، نیو ٹاوٴن، سول لائن، صادق آباد کی تفتیشی ٹیموں نے وارنٹ گرفتاری حاصل کرلیے ہیں اور وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کیلئے پولیس کی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔
دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنماؤں نے عبوری ضمانتیں کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ عدالتی ذرائع کے مطابق پولیس کی تفتیشی ٹیمیں انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ہوئیں اور تفتیش مکمل کرنے کیلیے وارنٹ گرفتاری کی استدعا کی، جج ملک اعجاز آصف نے یہ درخواستیں منظور کر لیں۔ سابق وزیر اعلیٰ پرویز الہیٰ کے وارنٹ جاری نہیں کیے گئے۔

مزید پڑھیے

Most Popular