Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

سپریم کورٹ کا لوکل گورنمنٹ کی بحالی میں تاخیر پر تحقیقات کرانے کا فیصلہ

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے پنجاب میں بلدیاتی اداروں کی بحالی میں تاخیر پر تحقیقات کرانے کا فیصلہ کرتے ہوئے پنجاب حکومت سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت دو ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی۔ چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے معاملہ کی سماعت کی۔ عدالت نے پنجاب حکومت کے لاہور ہائی کورٹ کے حکم ناموں پر جمع تحریری جوابات اور چیف سیکریٹری پنجاب، سابق چیف سیکریٹری پنجاب، سیکریٹری لوکل گورنمنٹ کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔ چیف جسٹس پاکستان نے بجالی سے متعلق پنجاب حکومت کے نوٹی فکیشن کی ڈرافٹنگ کو غلط قرار دیتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ صوبائی حکومت سمجھتی ہے بلدیاتی ادارے انہوں نے بحال کیے، تحقیقات کر کے معاملے کی طے تک جائیں گے۔ جسٹس مظہر عالم میاں خیل کا کہنا تھا کہ سیکریٹری لوکل گورنمنٹ نورالامین مینگل نے ذمہ داری وزیراعلی پنجاب پر ڈال دی ہے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ جو بھی ذمہ دار ہوا اسے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

مزید پڑھیے

Most Popular