
واشنگٹن : امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی سمیت مختلف شہروں میں لاکھوں مظاہرین صدر ٹرمپ کے خلاف احتجاج کے لیے سڑکوں پر نکل آئے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے ساتھی ارب پتی بزنس مین ایلون مسک کے فیصلوں نے امریکی عوام کو برہم کردیا۔ ٹرمپ کے خلاف نعروں پر مبنی بینرز اور پوسٹرز اٹھائے شہریوں نے تمام ریاستوں میں بارہ سو سے زائد مقامات پر احتجاجی مظاہرے کئے اور ریلیاں نکالی۔ شہریوں نے خارجی اور داخلی پالیسیوں میں کی گئی بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر لکھا کہ عوام صبر کریں تجارتی جنگ آسان نہیں ہوگی لیکن اس کا آخری نتیجہ تاریخی ہوگا۔


































