Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

تل ابیب سمیت مختلف شہروں میں ہزاروں افراد کا یرغمالیوں کی رہائی اور نتن یاہو حکومت کیخلاف احتجاج

تل ابیب: اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب سمیت مقبوضہ فلسطین کے مختلف شہروں میں ہزاروں اسرائیلی سڑکوں پر نکل آئے۔ یرغمالیوں کی رہائی نہ ہونے پر اسرائیلی شہریوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا۔ دارالحکومت تل ابیب سمیت مختلف شہروں میں ہزاروں افراد نے نیتن یاہو حکومت کیخلاف احتجاج کیا۔ مظاہرین نے یرغمالیوں کی رہائی کیلئے جلد معاہدے اور ملک میں نئے الیکشن کا مطالبہ کیا۔ تل ابیب میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ مظاہرے میں شامل ایک شخص نے پولیس اہلکار کو گھونسہ جڑ دیا۔ پولیس نے چھ مظاہرین کو گرفتار کرلیا ہے۔ ادھر ایک ڈرائیور نے اپنی کار مظاہرین پر چڑھادی جس سے چھ مظاہرین زخمی ہوگئے۔ اسرائیل صدر اسحاق ہرزوگ نے مظاہرے کے دوران ایک کار کی ٹکر سے پانچ افراد کو زخمی کرنے کے بعد کہا ہے کہ تشدد ایک سرخ لکیر ہے جسے کسی بھی حالت میں عبور نہیں کیا جانا چاہیے۔

مزید پڑھیے

Most Popular