Thu Oct 15, 2026

ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ

روزانہ کی خبریں

مراکش میں ہزاروں افراد غزہ کے لیے سڑکوں پر نکل آئے، اسرائیل سے تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ

مراکش کے دارالحکومت رباط میں ہزاروں افراد نے غزہ کی حمایت اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاجی مارچ کیا۔ ریلی میں شریک مظاہرین نے فلسطینی پرچم اٹھا رکھے تھے اور غزہ کے عوام سے یکجہتی کا بھرپور اظہار کیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق مظاہرین نے اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور مراکش حکومت سے مطالبہ کیا کہ اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کیے جائیں۔ ریلی کے دوران مظاہرین نے غزہ کا محاصرہ ختم کرنے، جنگ بندی کروانے اور فلسطینیوں کو فوری امداد فراہم کرنے پر زور دیا۔
یہ احتجاج ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب غزہ میں جاری اسرائیلی حملوں کے باعث انسانی بحران شدت اختیار کر گیا ہے، اور دنیا بھر میں فلسطینیوں سے یکجہتی کے مظاہرے ہو رہے ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular