
عمان : اردن کے ہزاروں شہری غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی کوششوں کی مخالفت میں سڑکوں پر نکل آئے اور احتجاج کیا۔ اردنی شہریوں نے دارالحکومت عمان میں سفارتی تعلقات کی بحالی جبکہ صیہونی حکومت اور متحدہ عرب امارات کے درمیان پانی کے بدلے بجلی کے معاہدے کے خلاف بھی نعرے لگائے۔ مظاہرے کی اپیل اسلامی اور بائیں بازو کی جماعتوں سمیت تمام اپوزیشن پارٹیوں نے کی تھی۔


































