Mon Oct 12, 2026

ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی

روزانہ کی خبریں

ہزاروں اسرائیلیوں نے پرتگال کی شہریت کیلئے قطاریں لگالیں

تل ابیب : اسرائیل میں ہزاروٖں افراد نے پرتگال کی شہریت کیلئے سفارتخانے کے باہر قطاریں لگالیں۔ آن لائن بکنگ سسٹم پر دباؤ کی وجہ سے تل ابیب میں پرتگال نے ہفتے کو خصوصی ملاقات کا دن رکھا تھا۔ ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق لوگ صبح سویرے سفارتخانے پہنچے تاکہ پرتگالی شہریت یا پاسپورٹ کی تجدید کے لیے درخواست دے سکیں۔ قطاریں سفارتخانے کے دروازے سے زیرِ زمین پارکنگ تک پھیلی ہوئی تھیں۔
2015 کے قانون کے تحت سفاردی یہودیوں کو شہریت کے لیے درخواست دینے کا حق ملا تھا، تاہم درخواستوں کی زیادہ تعداد کے باعث 2023 میں شرائط سخت کر دی گئیں۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیلی یورپی یونین میں آزادانہ آمدورفت، کم رہائشی اخراجات اور یورپی جامعات میں کم فیسوں جیسے فوائد کے لیے پرتگالی شہریت چاہتے ہیں۔ اکتوبر 2023 میں غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے آغاز کے بعد دوسری شہریت کی طلب میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ ہزاروں اسرائیلی ملک چھوڑ چکے ہیں اور پرتگالی پاسپورٹ میں دلچسپی مسلسل بڑھ رہی ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular