Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

جبری گمشدگیوں میں ملوث افراد کو پھانسی دی جائے، جسٹس محسن اختر کیانی

اسلام آباد: شاعر احمد فرہاد کی بازیابی کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ میری رائے ہے کہ قانون سازی کی جائے اور جبری گمشدگیوں میں ملوث افراد کو پھانسی دی جائے۔ دوران سماعت عدالت نے استفسار کہ کیا پیش رفت ہے؟ سرکاری وکیل نے بتایا کہ اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم بنائی ہے، کوشش جاری ہے،ایس ایس پی آپریشنز نےکہا کہ انہیں گھر کے باہر سے اٹھایا گیا، ہم نے 15 گاڑیوں کی فوٹیجز لیں ہیں، گاڑیوں کے نمبر رات ہونے کی وجہ سے نہیں پڑھے جا رہے۔ ملک بھر کے تمام آئی جیز کو ہم نے خط لکھا ہے، تمام خفیہ اداروں کو بھی خطوط لکھے ہیں، جیو فینسنگ ہم نے کر لی ہے کچھ وقت اس میں لگے گا، سی ڈی آر اور جیو فینسنگ پر کام ابھی ہونا ہے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ کبھی ایسا ہوا ہے کہ آپ کو مثبت رسپانس ملا ہو؟ کل کہا تھا کہ پولیس انوسٹی گیشن جب ختم ہو جائے تو سیکریٹری دفاع کو بلاؤں گا، اسسٹنٹ اٹارنی جنرل صاحب! سیکریٹری دفاع کو بلانے کا یہی وقت ہے، یا تو آپ کہیں کہ را کے ایجنٹس آئے اور بندے کو اٹھایا، تو میں مان لوں، اس سال میں جتنے بھی پرچے ہوئے ہیں کسی میں بھی ابھی تک تفتیش مکمل نہیں ہوئی، میں ابھی بتا رہا ہوں، یہ فنگر پرنٹس ہی میچ نہیں کریں گے، باعث شرم بات ہے، پوری قوم کو پتا ہے کہ کون کیا کررہا ہے۔ عدالت نے مزید ریمارکس دیے کہ پورے پاکستان کو مجھ سمیت سب کو پتا ہےمگر ہم نے آنکھیں بند کی ہوئی ہیں۔ کیا زبردست سسٹم ہے، لاپتا شخص بیچارہ واپس آکر کچھ کہہ بھی نہیں سکتا، لاپتا شخص جب آ جاتا ہے تو اسے اور ان کی فیملی کو بتایا جاتا ہے خاموش رہنا ہے۔ میری رائے ہے کہ قانون سازی ہو اور گمشدگیوں میں ملوث افراد کو پھانسی دی جائے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے دائرہ اختیار سے کوئی لاپتا ہوگا تو سزا آئی جی کو بھگتنا ہوگی، سیکریٹری دفاع سے نہیں ہوا تو وزرا اور پھر وزیر اعظم کو بلاؤں گا، سیکیورٹی اداروں کو خط لکھنے سے مسئلہ حل ہوگا؟۔ ایس ایس پی آپریشنز نے بتایا جب ان اداروں کو لکھتے ہیں تو کبھی مثبت جواب نہیں آیا۔ اس پر عدالت نے کہا کہ ایک عام آدمی کی چار باتیں آپ کو بری لگتی ہیں تو بندے کو ہی اٹھا لیا۔ سارا دن سوشل میڈیا پر لوگوں کی عزتیں اچھالی جارہی ہیں، کیا کریں، سب کو اٹھائیں گے؟ اگر آپ سے کام نہیں ہورہا تو کوئی متبادل آپشن دیں۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ اپنا کام کریں تو آپ کو پریس کانفرنسز کی ضرورت نہیں پڑے گی۔بندے کے بازیابی میں اگر یہ سارے ناکام ہوئے تو ان کے خلاف توہین عدالت کا شوکاز کروں گا، مجھے پولیس پر پورا یقین ہے، ریاست کا چہرہ پولیس ہے کوئی اور نہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular