
تہران: ولی امر مسلمین آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نےکہاہےکہ عالمی یوم قدس مارچ انشاء اللہ بہترین، شاندار اور باوقار مارچوں میں سےایک ہو گا۔ یوم القدس کی مناسبت سے ایک پیغام میں ولی امر مسلمین نے کہا کہ یوم القدس ہمیشہ ایرانی قوم کے اتحاد اور طاقت کی علامت ہے۔ یہ اس بات کی بھی علامت ہے کہ ایرانی قوم اپنے اہم، سیاسی اور بنیادی اہداف میں ثابت قدم اور مضبوط ہے اور فلسطین کی حمایت کے نعرے سے دستبردار نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اس سال یوم قدس مارچ کی اہمیت گزشتہ سالوں سے زیادہ ہے۔ دنیا کی قومیں ہمارے ساتھ ہیں جو لوگ ہمیں جانتے ہیں وہ ایرانی قوم کے ساتھ ہیں، لیکن کچھ سیاست دان اور حکومتیں جو ہمارے مخالف ہیں۔ ایرانی قوم کے خلاف پروپیگنڈہ کر رہے ہیں۔ وہ دکھاوا کرتے ہیں کہ ایران میں اختلافات ہیں اور کمزوری ہے۔ یوم قدس پر آپ کا مارچ ان تمام چالوں اور جھوٹے بیانات کی تردید کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی یوم القدس کی ریلی اس بات کا ثبوت بھی ہے کہ ایرانی قوم اپنے اہم سیاسی و بنیادی اہداف پر پوری طاقت سے ڈٹی ہوئی ہے، ایسا نہیں ہے کہ وہ فلسطین کی حمایت کا نعرہ لگائے اور ایک دو سال گزرنے کے بعد اسے چھوڑ دے، ایرانی قوم چالیس پینتالیس سال سے یوم القدس کی ریلی میں بھرپور شرکت کر رہی ہے۔


































