
غزہ: اسرائیل اور حماس کے درمیان قیدیوں کا تیسرا تبادلہ آج ہوگا۔ حماس کی جانب سے آٹھ یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے اسرائیلی جیل سے ایک سو دس فلسطینیوں کو آزاد کیا جائے گا۔ حماس کی جانب سے رہا کئے جانیوالوں میں اربیل یہود سمیت تین اسرائیلی اور پانچ تھائی شہری شامل ہیں۔ اسرائیل آٹھ یرغمالیوں کے بدلے ایک سو دس فلسطینیوں کو رہا کرے گا جس میں طویل مدتی قیدیوں کے ساتھ ساتھ تیس بچے بھی شامل ہیں۔ عمر قید کے اڑتالیس قیدیوں کو بھی رہائی ملے گی جس میں کمانڈر زکریا الزبیدی۔ کمانڈر محمد عطیہ ابو وردہ اور حسن سلامہ کو بھی رہا کیا جائے گا۔


































