
تل ابیب: صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو نے ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عالمی فوجداری عدالت کا فیصلہ آنے سے پہلے ہی اسے ماننے سے انکار کردیا ہے اور کہا ہے کہ اسرائیل عالمی عدالت کے کسی فیصلے کے بعد بھی باز نہیں آئےگا۔ غزہ میں جنگ جاری رکھی جائے گی۔ اسرائیلی وزیراعظم نے کہا ہے کہ شیطانی چکر یا کچھ اور، اسرائیل کو کوئی نہیں روک سکتی۔ جب تک اسرائیلی فوج حماس کو ختم نہیں کردیتی یا شکست نہیں دے دیتی۔ دنیا کی کوئی عدالت اسرائیل کو اپنے مقاصد حاصل کرنے سے روک نہیں سکتی۔ صیہونی وزیراعظم نے کہا کہ لبنان، شام، عراق اور ایران کے ساتھ منسلک مزاحمتی گروپوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں کوئی نہیں روک سکتا۔ نیتن یاہو نے دعویٰ کیا کہ غزہ میں زیادہ تر حماس کے ٹھکانوں کو تباہ کردیا ہے، انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم فتح حاصل کرنے تک جنگ جاری رکھیں گے۔


































