Mon Oct 26, 2026

لانا نسیبہ اقوامِ متحدہ کا سربراہ بننے کی کوشش سے گریٹر اسرائیل منصوبہ آگے بڑھا رہی ہیں، قالیباف پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے اعلیٰ حکام آج ایرانی قیادت سے ملیں گے فرانس میں مہنگائی کے خلاف مظاہرے، جھڑپوں کے بعد سینکڑوں مظاہرین گرفتار ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں تھے، آبنائے ہرمز پر ایران کو ویٹو پاور حاصل ہے، اوباما کا اعتراف جنگ بندی میں تمام محاذوں پر لڑائی مکمل بند ہونی ضروری ہے، عراقچی ایران نے امریکی ڈرون مار گرایا علاقائی سالمیت کے خلاف جارحانہ اقدام کا ناقابل تصور جواب دیں گے، قالیباف ٹرمپ کی اسرائیلی عوام سے نیتن یاہو کو ووٹ دینے کی اپیل ایران سے روسی سفارت کاروں اور جوہری ماہرین کے انخلا کی خبریں مسترد نئی جنگ کے اثرات تباہ کن ہوں گے، خطے کا جغرافیہ تبدیل ہو جائے گا، جنرل محبی امریکا اور اسرائیل کے خلاف ایران کی حمایت اخلاقی فریضہ ہے، اسلامک ریزسٹنس اِن عراق ولی امر مسلمین کی بدعنوانی کے خلاف فیصلہ کن کارروائی اور جنگی نقصانات کے معاوضے کے حصول کی ہدایت اسرائیل کیلئے امریکی امداد کے خاتمے کا وقت آنے والا ہے، نیتن یاہو 30 جون تک تمام ہتھیار ریاستی کنٹرول میں لانے کا ہدف ہے، عراقی وزیراعظم امریکی بحری جہازوں کو دوبارہ خلیجِ فارس میں داخل نہیں ہونے دیں گے: ایرانی فوج

روزانہ کی خبریں

فلسطینیوں کو مکمل حقوق ملنے تک مشرقی وسطیٰ میں امن نہیں ہوگا، محمود عباس

نیویارک: فلسطینی صدر محمود عباس نے جنرل اسمبلی سے خطاب میں خبردار کیا ہےکہ فلسطینی عوام کو مکمل حقوق دئے بغیر مشرق وسطیٰ میں امن قائم نہیں ہو گا۔ محمود عباس نے کہا کہ جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ فلسطینی عوام اپنے مکمل، جائز قومی حقوق سے لطف اندوز ہوئے بغیر مشرق وسطیٰ میں امن قائم ہوسکتا ہے، وہ غلطی پر ہیں۔ یہ دو ریاستی حل کو بچانے کا آخری موقع ہو سکتا ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ کوئی ہمیں قابض ریاست سے بچائے۔ محمود عباس نے مزید کہا کہ دائیں بازو کی اسرائیلی حکومت فلسطینیوں کو کچلنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے اور نسل پرستی کی پالیسی پرچل رہی ہے۔ انہوں نے جنرل اسمبلی سے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی نسل پرستانہ سرگرمیوں کی روک تھام کا مطالبہ کیا۔ فلسطینی صدر نے اسرائیل پر دو ریاستی حل کی منظم تباہی کا الزام لگاتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ ریاست فلسطین” کو تسلیم کریں اور اقوام متحدہ میں مکمل رکنیت کی حمایت کریں۔

مزید پڑھیے

Most Popular