
بیروت : حماس کے رہنما اسامہ حمدان نے واضح کیا کہ ہے مکمل جنگ بندی تک اسرائیل کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کا کوئی معاہدہ نہیں ہوگا۔ بیروت میں حماس کے رہنما اسامہ حمدان نے کہاکہ حماس اپنی شرائط پر معاہدہ کرے گی۔ اسرائیل خود کو جنگ کا فاتح ثابت کرنے کی ناکام کوشش کررہا ہے جبکہ اس جنگ میں اسرائیل اپنا کوئی بھی ہدف حاصل کرنے میں مکمل ناکام ہوچکا ہے۔حماس اپنی سرزمین کسی صورت اسرائیل کے حوالے نہیں کرے گا اور مکمل جنگ بندی۔ اسرائیلی فوجیوں کے غزہ سے فوری اور مکمل انخلا۔ تمام بے گھر ہونے والے افراد کی بحالی اور پناہ گزینوں کی بلا روک واپسی اور غزہ کو تقسیم کرنے کی منصوبوں کے خاتمے تک کوئی بھی معاہدہ ممکن نہیں ہے۔حماس کے پاس نہ جنگجوؤں کی کمی ہے اور نہ ہی لڑنے کے حوصلے کی کمی ہے۔


































