
بیروت: حماس کے سینئر عہدیدار اسامہ حمدان نے دوٹوک الفاظ میں کہاہے کہ کسی بھی معاہدے کیلئے اسرائیلی افواج کا مکمل انخلاء اور غزہ کی ناکہ بندی کو ختم کرنا ہوگا۔ بیروت میں نیوز کانفرنس کے دوران اسامہ حمدان نے کہا کہ یہ نازی جنگ صیہونیوں کی بربریت کا ثبوت ہے اور یہ جنگ میں شامل اور اسے روکنے میں کوتاہی کرنے والوں کے ماتھے پر ایک داغ رہے گی۔
حمدان نے اس بات کا اعادہ کیا کہ امریکہ اسرائیلی جرائم میں شریک ہے اور وہاں بیس لاکھ سے زیادہ فلسطینیوں کے خلاف جاری جارحیت کا ذمہ دار ہے۔ انہوں نےکہا کہ جارحیت کے آغاز سے حماس نے کہا ہے کہ وہ کسی بھی ایسے اقدام یا تجویز پر بات کرنے کو تیار ہے جو ہمارے لوگوں پر وحشیانہ جارحیت کو روک سکے۔


































