Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت پر اتفاق نہ ہوسکا

نیویارک: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی سربراہ اور مالٹا کی نمائندہ وینیسیا فریزر نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت پر اتفاق نہیں ہوسکا۔ انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ میں نئے ارکان کی شمولیت کا جائزہ لینے والی کمیٹی کے دو تہائی ارکان نے فلسطین کی مستقل رکنیت کے حوالے سے اجلاس میں اس کے حق میں ووٹ دیا۔ تاہم اس معاملے پر کوئی اتفاق رائے قائم نہیں ہوسکا۔تاہم اس سے فلسطین کی کوششوں کا خاتمہ نہیں ہو گا اور سلامتی کونسل کے رکن ممالک میں سے ہر ایک اقوام متحدہ کا مکمل رکن بننے کیلئے فلسطین کی کوششوں پر رائے شماری کی تجویز دے سکتا ہے۔سفارتی ذرائع نے کہا ہے کہ اٹھارہ اپریل کو الجزائر کی درخواست پر سلامتی کونسل میں فلسطین کی اقوام متحدہ میں مستقل رکنیت پر ووٹنگ ممکن ہے۔ لیکن امریکی مخالفت کی وجہ سے کامیابی ممکن نہیں۔ اقوام متحدہ میں امریکی نمائندے رابرٹ ووڈ نے کہا ہے کہ فلسطینی رکنیت کےحوالے سے امریکی مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی ۔فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا اسرائیل کے ساتھ معاہدے کے دائرہ کار میں ہونا چاہیے، اقوام متحدہ میں نہیں۔ اگر فلسطین کی رکنیت اسرائیل کے ساتھ معاہدے سے باہر منظور کی جاتی ہے تو اقوام متحدہ کی فنڈنگ بند کر دی جائے گی۔

مزید پڑھیے

Most Popular