Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

اسرائیل کے پاس عبرت ناک انجام سے بچنے کا کوئی راستہ نہیں ہے، حجۃ الاسلام کاظم صدیقی

تہران: تہران کے امام جمعہ حجۃ الاسلام کاظم صدیقی نے کہا ہے کہ اسرائیل خطے کے مختلف اطراف سے مزاحمتی گروہوں کے گھیراؤ میں آنے کے بعد اپنی نابودی کا مشاہدہ کر رہا ہے۔ نماز جمعہ کے خطبے میں حجۃ الاسلام کاظم صدیقی نے کہا کہ مسئلہ فلسطین اور غزہ عالم اسلام کا اولین مسئلہ ہے۔ اگرچہ غزہ کے 33 ہزار سے زیادہ لوگ شہید ہو چکے ہیں، لیکن اس پٹی کی مزاحمت پرور قوم اور ثابت قدم عوام اپنی استقامت، صبر اور مجاہدت کے ذریعے غاصب دشمن کو ناکوں چنے چبوا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ غاصب رجیم کی طرف سے انسانی امداد کی ترسیل میں رکاوٹوں کی وجہ سے غزہ کے عوام کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے اور وہ صیہونیوں کے شدید ترین حملوں کی زد میں آئے ہیں لیکن اس کے باوجود انہوں نے ہار نہیں مانی ہے اور پوری استقامت کے ساتھ آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ حجۃ الاسلام کاظم صدیقی نے کہا کہ حماس لبنانی مزاحمت کے ساتھ مل کر غاصب رجیم پر راکٹوں سے طاقتور حملہ کر رہی ہے اور اپنی نئی جنگی ٹیکنالوجی کے ذریعے قابض رجیم کے حساس مقامات کو بھی نشانہ بنایا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یمن کی انصار اللہ نے بھی اسرائیل کی اقتصادی شریانوں پر حملہ کیا ہے جس کی وجہ سے صیہونی رجیم کو شدید نقصان پہنچا ہے اور وہ تیزی سے اپنی نابودی کی طرف بڑھ رہی ہے۔ امام جمعہ تہران نے مزید کہا کہ حزب اللہ، انصار اللہ اور حشد الشعبی کی مزاحمت کے باوجود بعض مسلم حکومتوں نے نہ صرف فلسطینی عوام کے حوالے سے اپنے فرائض ادا نہیں کئے بلکہ غاصب اسرائیل کی حمایت جاری رکھی ہے۔ ان ممالک کی حکومتوں نے اپنی قوموں کی مرضی کے برعکس نہایت بے شرمی اور خیانت کا مظاہرہ کرتے ہوئے قاتل رجیم کے ساتھ تعلقات منقطع نہیں کیے ہیں۔ خطے کے مختلف مزاحمتی گروہوں نے صیہونی رجیم کا مقابلہ کرنے کے لئے ایکا کر لیا ہے۔ اسرائیل اپنی نابودی کا مشاہدہ کر رہا ہے، اس کے پاس اپنے عبرت ناک انجام سے بچنے کا کوئی راستہ نہیں ہے اور وہ یقینی طور پر نابود ہو جائے گا۔

مزید پڑھیے

Most Popular