
نیویارک: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ غزہ میں فلسطینیوں کیلئے کوئی محفوظ جگہ نہیں بچی۔ ستر فیصد علاقہ انخلا کے اسرائیل احکامات کے تحت ہے۔ انتونیو گوتریس نے ایک بیان میں الاہلی عرب اسپتال پر اسرائیلی حملے۔ اسے غیر فعال بنانے اور پہلے سے خستہ حال صحت کے نظام کو نقصان پہنچانے پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی انسانی قانون کے تحت زخمیوں، بیماروں، طبی عملے اور اسپتالوں سمیت طبی سہولیات کا احترام اور تحفظ کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے خوراک اور پانی کے ذخیرے میں کمی اور پناہ گاہوں کا سامان ختم ہونے کے سنگین نتائج سے خبردارکیا. انہوں نے کہا اقوام متحدہ امداد کی ترسیل کے کسی ایسے انتظام میں حصہ نہیں لے گی جو انسانیت، آزادی اور غیر جانبداری کے انسانی اصولوں کا مکمل احترام نہ کرے۔


































