Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

طالبان حکومت کیخلاف مزاحمت کے امکانات نہیں، امریکی رپورٹ

واشنگٹن: امریکی انٹیلی جنس کمیونٹی کی سالانہ جائزہ رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ مستقبل قریب میں افغان حکومت کیخلاف کسی مزاحمت کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے۔ جائزہ رپورٹ کے مطابق افغان عوام کا بڑا حصہ جنگ سے پریشان اور طالبان کی انتقامی کارروائیوں سے خوفزدہ ہے۔ مسلح گروپوں کی باقیات کے پاس مضبوط قیادت اور بیرونی حمایت کا فقدان ہے، اس لیے حکومت کیلئے خطرات بہت کم ہیں۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ حکومت نے اپنی طاقت بڑھالی ہے۔ مخالف گروپوں کو دبا دیا ہے اور بین الاقوامی تعلقات کو تقویت دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق طالبان انسانی بحران کو مناسب طریقے سے حل نہیں کریں گے۔ وہ پابندیوں پر عمل درآمد جاری رکھیں گے، عوامی سزائیں دیں گے۔ مظاہروں پر کریک ڈاؤن کریں گے، اور خواتین اور لڑکیوں کو سیکنڈری اسکول اور یونیورسٹی جانے سے روکیں گے۔

مزید پڑھیے

Most Popular