Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

فلسطینی ریاست کی تشکیل کے بغیر علاقے میں امن کا تصور نہیں، مصری وزیر خارجہ

مصر کے وزیر خارجہ نے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کے بغیر غزہ کی تعمیرنو پر زور دیا اور کہا کہ غزہ اور فلسطینی سرزمینوں میں انروا کا کوئی متبادل نہیں ہے۔ بدر عبدالعاطی نے کہا کہ قاہرہ، جنگ بندی اور مذاکرات کے دوسرے مرحلے کے لیے امریکہ اور قطر کے ساتھ تعاون کر رہا ہے۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ فلسطینی ملک کی تشکیل کے بغیر امن کا تصور بھی مشکل ہے۔ مصر کے وزیر خارجہ نے کہا کہ غزہ میں تین مرحلوں پر مشتمل جنگ بندی کے معاہدے پر دستخط ہوچکے ہیں لہذا دوسرے مرحلے پر عملدرامد کرنا لازمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاہدے کا کوئی متبادل نہیں ہے۔ مصر کے وزیر خارجہ نے کہا کہ اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس کے بعد عرب لیگ کے ہنگامی اجلاس منعقد ہوں گے جس میں غزہ کی تعمیرنو کے لیے قاہرہ کے منصوبے کو پیش کیا جائے گا۔
بدر عبدالعاطی نے غزہ میں عام تباہی پھیلانے والے ہتھیار اور بھوک کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کو بھی ناقابل قبول قرار دیا۔

مزید پڑھیے

Most Popular