
کابل : افغان طالبان کے سپریم لیڈر ملا ہیبت اللہ اخوانزادہ کا کہنا ہے کہ افغانستان میں مغربی قوانین کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔جنوبی شہر قندھار کی جامع مسجد میں عید کا خطبہ دیتے ہوئے ملا ہیبت اللہ اخوانزادہ نے کہا کہ ہمیں ان قوانین کی ضرورت نہیں جن کا ماخذ مغرب ہے۔ہم اپنےقوانین خود بنائیں گے۔ طالبان سپریم لیڈر نے مغرب پر تنقید کی اور کہا کہ کفار مسلمانوں کے خلاف متحد ہوگئے ہیں۔ امریکہ اور دیگر ممالک کا اسلام کے خلاف اتحاد ہے۔ انہوں نے دلیل کےطور پر غزہ جنگ کا حوالہ دیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ افغانستان میں جمہوریت ختم ہوگئی ہے اور شریعت قائم ہے۔ جمہورت کے حامی لوگوں کو طالبان حکومت سے الگ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔


































