
اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نےکہا ہے کہ عمران خان کی رہائی سے کوئی خطرہ نہیں، سیاست میں اپ ڈاؤن آتے رہتے ہیں انہیں خطرہ نہیں سمجھنا چاہیے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں خواجہ آصف نے کہا وہ نہیں سمجھتے کہ بانی پی ٹی آئی وزیراعظم کی بات چیت کی پیشکش کو سنجیدہ لیں گے، لیکن حکومت بات چیت کیلئے تیار ہے۔ ایک سوال پر وزیر دفاع نے کہا کہ اگر سیاسی طاقتیں مل کر ملک کےلیے بہتری کا راستہ نکالنا چاہتی ہیں تو اسٹیبلشمنٹ کو کیا اعتراض ہوگا۔ وزیر دفاع نے کہا کہ دہشت گردی کے بڑھتے واقعات کے پیش نظر ضروری تھاکہ ہم از سر نو صف آرائی کرتے، نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے آپریشن عزم استحکام پر کوئی اعتراض نہیں کیا، خیبر پختونخوا کے عوام کی اکثریت آپریشن کی حمایت کرے گی۔


































