
واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ قیدیوں کے تبادلے کے سمجھوتے کے باوجود ایران کے خلاف امریکی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ انٹونی بلنکن نے کہا کہ ایران کا گزشتہ ہفتے پانچ امریکی قیدیوں کو گھر میں نظر بند کرنے کا فیصلہ ایک مثبت قدم تھا، لیکن اب وہ گھر پر نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ جب تک کہ ہمارے ساتھی امریکا واپس اپنے اہل خانہ کے ساتھ نہیں مل جاتے۔ بلنکن نے کہا کہ کسی بھی معاہدے کا مقصد صرف اور صرف امریکی شہریوں کو رہا کرنا ہو گا۔ ہم ڈٹرنس، دباؤ اور سفارت کاری کی حکمت عملی پر عمل پیرا ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ بدستور پرعزم ہے کہ ایران کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرے گا۔


































