Thu Oct 15, 2026

ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ

روزانہ کی خبریں

فلسطینیوں کو حقوق ملے بغیر خطے میں امن نہیں ہوسکتا، مصر

قاہرہ : مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی کا کہنا ہے کہ فلسطینی عوام کے حقوق کی تکمیل کے بغیر خطے میں پائیدار امن اور سلامتی ممکن نہیں۔ قاہرہ میں آئرلینڈ کی وزیر خارجہ ہیلن مک انٹی کے ساتھ مشترکہ نیوز کانفرنس میں بدر عبدالعاطی نے کہا کہ مصر غزہ سے فلسطینیوں کی کسی بھی صورت میں بے دخلی کو قبول نہیں کرے گا۔ انہوں نے غزہ کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے منصوبے کے دوسرے مرحلے پر فوری عملدرآمد کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے غزہ میں بلا رکاوٹ انسانی اور امدادی سامان کی فراہمی کو ناگزیر قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ غزہ کو تقسیم کرنے یا دو ریاستی حل کو کمزور کرنے والے کسی بھی اقدام کو قبول نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے فلسطینیوں کی جبری یا رضاکارانہ بے دخلی کے تمام منصوبے مسترد کر دیے۔

مزید پڑھیے

Most Popular