
غزہ: صیہونی فوج نے غزہ میں ایک اور قیامت ڈھادی۔ چوبیس گھنٹوں میں خواتین اور بچوں سمیت ایک سو بارہ فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ صیہونی فوج نے سب سے مہلک حملہ غزہ سٹی میں اسکول میں قائم شیلٹر ہوم پر کیا جس کے نتیجے میں بتیس فلسطینی جان سے گئے۔ اسرائیل نے غزہ شہر کے جنوبی حصے میں رہائشی عمارتوں کو تباہ کر دیا اور جنوبی شہر رفح کے شمال مشرق میں واقع علاقے میراج پر شدید فضائی حملے کیے۔ اس کے علاوہ فرح شہر کے متفرق علاقوں کو شدید گولہ باری کا نشانہ بنایا گیا۔ شجاعیہ اور خان یونس میں خیمہ بستیوں اور رہائشی مقامات پر وحشیانہ بمباری میں درجنوں فلسطینی شہید ہوگئے۔


































