
صنعا : یمنی میزائل حملے سے امریکی جنگی جہاز کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ یمنی فوج کے ترجمان یحییٰ السریع نے دعویٰ کیا ہے کہ یمنی میزائل براہ راست امریکی جنگی جہاز سے ٹکرایا جس سے اس میں آگ لگ گئی۔ دوسری جانب سے امریکی اور برطانوی وزرائے دفاع کی اہم بیٹھک واشنگٹن میں ہوئی ہے جس میں دونوں ملکوں نے یمن اور بحیرہ احمر کی صورتحال پر غور کیا یمنی بحریہ کے حملوں کی وجہ سے تیل کی تجارت پر اثرات اور یورپی ممالک کی تجارت پر اس کے برے اثرات پر بھی بات ہوئی۔ بحیرہ احمر کے دفاع کیلئے نیٹو سے مزید تعاون حاصل کرنے پر بھی دونوں نے مشاورت کی۔
یمنی فوج کے مطابق امریکی اور برطانوی طیاروں نے حملے کی کوشش کی جنہیں یمنی فوج کے فضائی دفاعی نظام نے فرار ہونے پر مجبور کردیا.


































