
(240306) — SANAA, March 6, 2024 (Xinhua) — The screenshot captured from a video on March 6, 2024 shows Houthi military spokesman Yahya Sarea making a statement in Sanaa, Yemen. At least two sailors were killed on Wednesday by a Yemeni Houthi missile attack against a U.S. cargo ship in the Gulf of Aden, the British embassy in Yemen said on the social media platform X. In a statement earlier the day, the Houthis claimed responsibility for launching a missile attack against a U.S. cargo ship in the Gulf of Aden. (Xinhua)
صنعا: بحیرہ احمر میں یمنی بحریہ کے میزائل حملے میں برطانوی بحری جہاز کو نقصان پہنچا ہے۔ امریکی سینٹرل کمانڈ نے تجارتی بحری جہاز پر حملے کی تصدیق کردی ہے۔ امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق الحدیدہ میں حملے کے بعد جہاز محفوظ بندرگاہ کی طرف روانہ کردیا گیا ہے۔ امریکہ نے جوابی حملے میں حدیدہ میں یمنی اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔ سینٹرل کمانڈ کے مطابق حملے میں یمن کے نو میزائلوں اور دو ڈرونز کو تباہ کردیا گیا ہے۔ یمنی فوج کے ترجمان یحییٰ السریع کے مطابق یمن کے پاس جدید ہتھیاروں کا وسیع ذخیرہ موجود ہے جو یمنی انجینئرز نے بنائے ہیں اور یمنی فوج جب چاہے برطانوی اور امریکہ بحری بیڑے کو بحیرہ احمر میں غرق کرسکتے ہیں۔


































