
صنعا: یمنی فوج کے ترجمان یحیٹی سریع نے کہا ہے کہ ہم اسرائیل کے بحری نقل و حمل اور بحیرہ احمر اور بحیرہ عرب میں اس سے متعلق جہازوں کی رفت و آمد روکنے کے فیصلے پر عمل درآمد اس وقت تک جاری رکھیں گے جب تک غزہ کا محاصرہ اور اس کے خلاف جارحیت بند نہیں ہوجاتی۔ یحییٰ سریع نے کل ایک بیان جاری کر کے کہا تھا کہ بحریہ نے ایک آپریشن میں زوگراویا بحری جہاز کو حملے کا نشانہ بنایا جو مقبوضہ فلسطین کی جانب جا رہا تھا۔


































