Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

یمنی فوج نے امریکا و برطانیہ کے 2 جہازوں کو نشانہ بنادیا

صنعا: یمنی بحریہ نے برطانیہ اور امریکہ کے دو بحری جہازوں کو نشانہ بنادیا۔ یمنی فوج کے ترجمان یحییٰ السریع نے سوشل میڈیا ایکس پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ بحیرہ احمر میں امریکی اور برطانوی جہازوں کے خلاف دو آپریشن کئے گئے۔ پہلے آپریشن میں امریکی جہاز اسٹار ناسیا اور دوسرے آپریشن میں برطانوی جہاز مارننگ ٹائیڈ کو بحری میزائلوں سے نشانہ بنایا۔ میزائل اپنے ہدف پر براہ راست اور درست انداز میں لگے۔ جنرل یحییٰ سریع نے بحیرہ عرب اور بحیرہ احمر میں امریکی اور برطانوی اہداف کے خلاف اضافی فوجی آپریشن کے ارادے کا بھی اظہار کیا اور کہا کہ امریکی اور برطانوی جارحیت ہمیں اپنے مقدس مقاصد اور فلسطینیوں کی حمایت سے نہیں روک سکتی۔یمنی فوج جہاد کی ذمہ داری ادا کررہی ہے ہم اپنے عرب اور مسلمانوں بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے اور جارح قوتوں کو بحیرہ احمر سے نکال دیا جائے گا۔

مزید پڑھیے

Most Popular