Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

یمنی فوج کا خلیج عدن میں دو اسرائیلی اور دو امریکی بحری جہازوں پر حملہ

المسیرہ نیٹ ورک کے مطابق یمنی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحییٰ سریع نے کہا ہے کہ خلیج عدن میں دو اسرائیلی بحری جہازوں اور دو امریکی بحری جہازوں پر حملے کیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ خلیج عدن میں دو اسرائیلی جہازوں (MSC Darwin) اور (MSC GINA) کو نشانہ بنایا ہے۔
یحییٰ سریع نے مزید کہا کہ خلیج عدن میں امریکی جہاز (MAERSK YORKTOWN) کے علاوہ ایک اور امریکی جنگی کے آپریشن کیا گيا۔انہوں نے کہا کہ ان اسرائیلی اور امریکی جہازوں کو متعدد کروز میزائلوں اور ڈرون طیاروں سے نشانہ بنایا گیا۔
یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے مزید کہا کہ ہم مظلوم فلسطینی قوم کے تئیں اپنا مذہبی، اخلاقی اور انسانی فرض ادا کرتے ہوئے یمن کا دفاع کرتے رہیں گے۔
یحیی سریع نے یہ بات زور دیکر کہی کہ غزہ پر اسرائيلی جارحیت اور ناکہ بندی کے خاتمے تک بحیرہ احمر، بحیرہ عرب اور بحر ہند میں ہماری کارروائیاں جاری رہیں گی۔
یمنی فوج نے اب تک غزہ کی پٹی میں فلسطینی قوم کی مزاحمت کی حمایت میں بحیرہ احمر اور آبنائے باب المندب میں مقبوضہ علاقوں کے لیے جانے والے متعدد امریکی، برطانوی اور صیہونی بحری جہازوں کو نشانہ بنایا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular