
صنعا: غزہ کی جنگ سمندروں تک پھیل گئی۔ اسرائیل اور اسکے سرپرست مرکزی ہدف بن گئے۔ یمنی فوج نے بحیرہ احمر میں امریکی بحری جہاز کو میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا۔ یہ اب تک کا سب سے بڑا حملہ ہے۔ امریکی سینٹرل کمانڈ نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ایک اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کے علاوہ 18 ڈرونز اور دو اینٹی شپ کروز میزائلوں کو مار گرایا۔یمنی فوج کے ترجمان یحییٰ سریع نے کہا کہ امریکی بحری جہاز اسرائیل کو مدد فراہم کر رہا تھا۔ یہ آپریشن بحیرہ احمر میں انکی افواج کو حالیہ امریکی حملوں کے ابتدائی ردعمل کے طور پر کیا گیا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ جہازوں پر حملوں کے سنگین نتائج نکلیں گے۔
ادھر عراقی پانیوں میں ایرانی کشتیوں نے تنزانیہ کے پرچم بردار جہاز کو روک لیا ہے۔ 5 ایرانی گن بوٹس نے جہاز کو عراقی پانیوں میں داخل ہوتے ہی روک لیا اور اس پر ایرانی پرچم لہرا دیا گیا۔


































